Brailvi Books

پیکر شرم وحیا
2 - 47
 کی لذت اور خوفِ خداکی حلاوت سے روشناس کرو ا کر سنّتوں کا عامل بنادیا ہے۔ آپ نے ہی اپنے قابلِ تقلید سُچے کردار کے ذریعے دلوں میں محبتِ مصطفٰیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو راسِخْ فرماکر لندن و پیرس کی بجائے یادِ مدینہ میں تڑپنے والا بنا دیا ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مریدین ،متعلقین آپ کے اقوال و افعال کی پیروی کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں ۔ بعض اسلامی بھائی تو رہن سہن،اندازِ گفتگو اور لباس وغیرہ میں بھی آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اسی لئے اس رسالے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زندگی کے کچھ ایسے بے مثال واقعات تحریر کئے جا رہے ہیں جنہیں پڑھ کر اندازہ ہو گا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعت و طریقت پر عمل کے بارے میں کیسی  پابندی فرماتے ہیں ۔نیز ان حکایات و واقعات سے جہاں نیکیوں کا جذبہ نصیب ہو گاوہیں بہت سے ایسے مدنی پھول بھی چُننے کو ملیں گے جن پر عمل کر کے بہت سے غیر شرعی اُمُور سے بچنے کا ذہن ملے گا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو بے شمار ترقیاں اور وسعتیں عطا فرمائے اور امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے۔
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۵ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق 29اکتوبر 2015ء